ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار:کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ضلع ڈپٹی کمشنرکا بیان

کاروار:کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں۔ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ضلع ڈپٹی کمشنرکا بیان

Sat, 14 Mar 2020 12:51:57    S.O. News Service

کاروار14/مارچ (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے انچارج سیکریٹری منیش مڈگل نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پھیلنے کی خبروں کی وجہ سے عوام کوخوف اور دہشت میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ پوری طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔

ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منعقدہ ویڈیو کا نفرنسنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روزبروز کورونا وائرس پھیلنے کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ اس کے اعداد وشمار کا خلاصہ پیش کرنے پر عوام کے دلوں میں خوف و دہشت بڑھ جاتی ہے۔ اس لئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ اس میں سب سے پہلی بات یہ ہے کہ جس مقام پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہوں وہاں پر غیر ضروری طور پر جانے اور ایسی مجالس میں شرکت سے گریز کریں۔ کچھ دنوں کے لئے زیادہ سے زیادہ محتاط رہنا بہت ضروری ہے۔

اس موقع پر ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے کہا کہ احتیاطی تدبیر کے طور پرتمام اہم سرکاری پروگراموں کو ملتوی کیا گیا ہے۔اسکولی بچوں کے امتحانات وقت سے پہلے ہی لیے جارہے ہیں، اور جلد ہی یہ امتحانات ختم ہوجائیں گے۔ عوام کی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے احتیاطی طور پر ہرایک فرد کو چاہیے کہ  شخصی طور پر 14دنوں کے لئے اپنے آپ پر پابندی عائد کرلے اور عوامی مقامات اور اجلاس سے دور رہے۔

اس موقع پرڈی ایچ او ڈاکٹر اشوک کمار، کاروار اسسٹنٹ کمشنر پریانکا ایم، ڈاکٹر ونود بھوتے اور دیگر افسرا ن موجود تھے۔


Share: